پاکستان میں کوروناسےمزید 118 افراد انتقال کرگئے

Muhammad Dastagir 13 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:ملک میں کورونا کے باعث ایک ہی دن میں مزید 118 افراد انتقال کرگئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50520 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4318 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 118 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.5 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15619 ہوگئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 29920 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 76034 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3432 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 638267 ہوگئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 269474 ہوگئی ہے جب کہ 4530 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 252974 ہے اور 7062 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20397 اور ہلاکتیں 217 ہوچکی ہیں۔