جہانگیرترین کی غیرملکی جائیدادکی تحقیقات شروع،منی ٹریل طلب

Muhammad Dastagir 13 Apr, 2021 عالمی

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر خان ترین کی غیر ملکی جائیداد کی تحقیقات کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں انہیں آج پوری تفصیل اور منی ٹریل فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ 'جب بھی جہانگیر ترین اپنے ساتھ پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد ظاہر کرتے ہیں تو وہ ایف آئی اے کی کارروائی کی صورت میں مزید پریشانی کو دعوت دیتے ہیں، ابھی تک پی ٹی آئی کے تقریباً 30 قانون سازوں، جن میں 22 ایم پی ایز اور 8 ایم این ایز شامل ہیں، کی کھلی حمایت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی ہے کیونکہ اس وقت جو وزیر اعظم عمران خان کے قریب ہیں وہ جہانگیر ترین کے اس اقدام کو بلیک میلنگ کا رنگ دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ان قانون سازوں نے گزشتہ ہفتے ہی وزیر اعظم کو باضابطہ طور پر درخواست پیش کی تھی جس کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا کہ جہانگیر ترین کو انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے'۔