حکومت نے برطانیہ سے جہانگیر ترین کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں

Muhammad Dastagir 12 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:حکومت نے برطانیہ سے جہانگیر ترین کےمالی اثاثوں سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہےکہ رہنما تحریک انصاف جہانگیرترین کے علاوہ ان خاندان کے دیگر افرادکےاثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کا جہانگیر ترین کے اثاثوں سے متعلق خط پاکستان ہائی کمیشن نے برطانوی حکام کو پہنچا دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ لندن میں جہانگیر ترین کے 8 ملین پاؤنڈ کے گھر کے علاوہ دیگر اثاثوں کی تفصیلات بھی پاکستانی حکام کو ہنگامی بنیادوں پردرکار ہیں۔