سعودی پرنس بندربن فیصل آل سعود انتقال کرگئے

Muhammad Dastagir 12 Apr, 2021 عالمی

ریاض : سعودی عرب کے شاہی خاندان کے فرد شہزادہ بندربن فیصل آل سعود انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں شہزادہ بندر بن فیصل آل سعودکیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی، ان کا اتوارکو انتقال ہواتھا، نماز جنازہ آج اداکی جائے گی۔ شہزادہ بندر بن فیصل نے سوگواران میں 13 بیٹے اور بیٹیاں چھوڑے ہیں۔