کوروناسے مزید4 ہزار584 افرادمتاثر،58انتقال کر گئے

Muhammad Dastagir 12 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:کورونا کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں مزید 4 ہزار 584 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 58 مریض انتقال کر گئے۔ وبا کی تشخیص کے لیے 11 اپریل کو مجموعی طور پر 44 ہزار 514 ٹیسٹس کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 10.29 فیصد رہی جبکہ فعال کیسز 75 ہزار 266 تک پہنچ چکے ہیں۔ ملک میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ 25 ہزار 602 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 15 ہزار 501 زندگی کی بازی ہار گئے۔