این سی او سی نے پنجاب کی مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کردی

Muhammad Dastagir 12 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پنجاب کی مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق این سی او سی اجلاس میں پنجاب کے 9 شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی جبکہ یہ تجویز دی گئی کہ 12 فیصد سے زائدکورونا کیسز والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ این سی او سی نے پنجاب کی مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کردی اور کہا کہ ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمد کرکے صورتحال کو مانیٹر کیا جائے۔ خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا کے حوالے سے صورتحال مزید بگڑتی جارہی ہے اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔