اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری کو وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان دینےکا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فواد چودھری کو وزیر اطلاعات مقرر کرنے کے فیصلے کا اعلان جلد متوقع ہے۔ خیال رہے کہ فواد چودھری وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ہیں جبکہ اس سے قبل بھی وہ وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ شبلی فراز کے سینیٹ سے ریٹائر ہوجانے کے بعد سے کوئی بھی وزیر اطلاعات نہیں ہے۔