سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل کو ہوگا

Muhammad Dastagir 11 Apr, 2021 عالمی

ریاض:سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے عوام سے آج رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی تاہم مملکت میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پیر 12 اپریل کو 30 شعبان المعظم ہوگی اور پہلا روزہ 13 اپریل منگل کو ہوگا۔ دوسری جانب قطر میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنئ کیلئے اجلاس جاری ہے۔