پٹرول بحران پروفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

Muhammad Dastagir 11 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:پٹرول بحران پرکابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔سینئرصحافی وتجزیہ نگارسہیل اقبال بھٹی کی رپورٹ کےمطابق حکومت نے پٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈافسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دیدی ۔اوگرا کو بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔کابینہ کمیٹی کی رپورٹ منظورکرلی گئی، پٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرینگ سیل قائم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ایڈوزائری کمیٹی کے ڈیٹا پر انحصار ختم کردیاگیا، نئی ٹیسٹنگ لیب کے قیام کی ہدایت کی گئی ہے ۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی ہدایت کردی گئی۔غیرقانونی جوائنٹ وینچر اور غیرقانونی نجی سٹوریج قائم کرنے بھی کارروائی ہوگی ۔بحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیر کرنے والوں کو بھی سزا بھگتنا ہوگی۔