ن لیگ نے معرکہ سر کر لیا،تحریک انصاف کو 19ہزارووٹوں سے شکست

Muhammad Dastagir 10 Apr, 2021 عالمی

ڈسکہ:پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے میدان مارلیا۔ حلقے میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا اور پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق این اے 75 کے تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار ایک لاکھ 11ہزار 220 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائی ہیں۔ غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے علی اسجدملہی 92ہزار 19ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے اور یوں نوشین افتخار نے 19ہزار 201 ووٹوں کی سبقت حاصل کی۔