اراکین عمران خان کے پابند،حکومت کو جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں،شاہ محمود

Muhammad Dastagir 10 Apr, 2021 عالمی

ملتان(اردوویب نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمودنےملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہےکہ حکومت کو جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں ۔تحریک انصاف کی ٹکٹ پر جو منتخب ہوئے وہ سب عمران خان کے پابند ہیں۔جو آزاد حیثیت سے آئے تھے انہوں نے آ کر تحریک انصاف میں سرینڈر کیا ۔جہانگیر ترین کو اگر کچھ خدشات ہیں تو عمران خان کا دروازہ کھلا ہے۔17 شوگر ملوں کو نوٹس دیئے گئے ہیں اکیلے ترین کی مل کو نوٹس نہیں دیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان کا کسی کے لئے انتقامی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔جماعت کی باتیں جماعتوں میں کی جاتی ہیں۔کرپشن کا خاتمہ ہمارے منشور کا فلسفہ ہے ۔ عمران خان کا ایک نظریہ ہے جس پر وہ قائم ہے۔عدالتیں آزاد ہیں اپنا موقف پیش کریں اگر وہ صاف ہیں تو بری ہوں گے۔اگر حکومت امن و امان کے لئے مریم نواز کو عدالتو ں میں لوگوں کو ساتھ لے جانے سے روکنے کی بات کرتی ہےتو تحریک انصاف کے لوگوں کو عدالتوں میں ساتھ لے جانے کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے۔