کورونا: مسلسل پانچویں روز 100 ہلاکتیں، 5139 افراد میں وائرس کی تصدیق

Muhammad Dastagir 10 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:ملک میں کوروناکے باعث مسلسل پانچویں روز 100 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49059 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5139 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 100 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.47 فیصد رہی۔