دنیامیں کورونا کیسز کی تعداد13کروڑ45لاکھ سےبڑھ گئی

Muhammad Dastagir 09 Apr, 2021 عالمی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 45 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر اور29لاکھ 14 ہزار 946 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 83 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ32لاکھ 93ہزار سے زائد ہے۔ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 73 ہزار856 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ17 لاکھ 17ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ 86ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 45ہزار 287افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ30 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 67 ہزار 694 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں 49 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور98 ہزار65جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 46 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار845ہے۔ برطانیہ میں 43 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار980 اموات ہوچکی ہیں۔ اٹلی میں37 لاکھ 17 افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 12 ہزار816افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 36 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر اور33ہزار201 اموات ہوئی ہیں۔