مزید 5312 افرادکوروناکاشکار، 105انتقال کرگئے

Muhammad Dastagir 09 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے ایک ہی دن میں 105 افراد انتقال کرگئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 54948 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5312 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 105 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد رہی۔