ملک میں پہلی بار پٹرول کی پائپ لائن سے ترسیل کی تیاری

Muhammad Dastagir 08 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول کی پائپ لائن کے ذریعے ترسیل کی تیاری کرلی گئی۔سینئرصحافی وتجزیہ کارسہیل اقبال بھٹی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے مظفرگڑھ، فیصل آباد، لاہور پٹرول پائپ لائن کے ٹیرف کی منظوری دیدی۔مظفرگڑھ ،فیصل آباد 1ہزار832روپے جبکہ مظفرگڑھ لاہور2ہزار227روپے ٹن ٹیرف منظورکیاگیاہے۔آئل ٹینکر کے مقابلے میں پٹرول 20فیصد کم ریٹ پر ترسیل ہوگا،ماحول وشاہراہیں محفوظ ہوں گی۔پارکو کی ذیلی کمپنی پیپکو 362کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے پٹرول ترسیل کرے گی۔کابینہ نے اوگرا کو خام تیل اور ڈیزل کی ترسیل کیلئےپائپ لائن ٹیرف پرنظرثانی کی ہدایت کردی۔پارکو آئل ریفائنری مظفرگڑھ سے پٹرول انتہائی کم اخراجات سے لاہور ترسیل ہوگا۔