جعلی اکاؤنٹس کیس،سلیم مانڈوی والا فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Muhammad Dastagir 08 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔احتساب عدالت اسلام آباد نے سلیم مانڈوی والا کے خلاف کڈنی ہلز پلاٹس ریفرنس اور جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سینیٹ کے سابق ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا سمیت تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔