خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع

Muhammad Dastagir 08 Apr, 2021 عالمی

لاہور:نیب کورٹ نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت جج شیخ سجاد نے کی۔ سماعت میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر خواجہ آصف کو عدالت پیش کیا گیا ، جس کے بعد عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کر دی۔