بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک روزمیں 60 ہزار کورونا کیسز رپورٹ

Muhammad Dastagir 08 Apr, 2021 عالمی

بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے مزید ایک لاکھ 15 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کے حوالے سے بدھ بھارت کیلئے بھاری دن رہا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ تعداد میں کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک لاکھ 15 ہزار 736 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دروان کورونا سے مزید 677 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 885 ہوگئی ہے۔ بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 59 ہزار 907 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ پونے اور ممبئی شہر متاثر ہے جہاں بالترتیب 11 ہزار 40 اور 10 ہزار 30 کیسز کی تصدیق ہوئی۔