کورونا سے مزید 98 افراد لقمہ اجل،5300 کیسزرپورٹ

Muhammad Dastagir 08 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے مزید 98 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 5300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49816 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5329 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 98 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.6 فیصد رہی۔