پاکستان میں مہنگائی اوربے روزگاری مزید بڑھے گی،آئی ایم ایف

Muhammad Dastagir 07 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں رواں سال پاکستان کی شرح نمو 1.5 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے اور حکومت نےشرح نمو 2.1 فیصدرہنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ اسٹیٹ بینک نے شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا اور رواں مالی سال مہنگائی 8.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ حکومت نے مہنگائی 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.5 فیصد رہے گا جب کہ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.6 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔