فلپائن: کورونا قوانین توڑنے پرپولیس کی سزا،شہری دم توڑگیا

Muhammad Dastagir 07 Apr, 2021 عالمی

منیلا:فلپائن میں کورونا قوانین توڑنے والا شہری پولیس کی سزا کے باعث انتقال کرگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فلپائن میں رات کے لاک ڈاؤن کے دوران شہری پانی کی بوتل لینے کے لیے گھر سے نکلا تھا جس پر پولیس نے لاک ڈاؤن توڑنے کی وجہ سے اسے سزا دی۔ پولیس نے شہری سے 300 اٹھک بیٹھک اور پش اپس لگوائے جس سے شہری مشقت برداشت نہ کرسکا اور دل پر دباؤ پڑنے سے انتقال کردیا۔ برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ 100 پش اپس پورے نہ ہونے پر شہری سے مزید 200 بار اٹھک بیٹھک اور پش اپس لگوائے گئے جب کہ 28سالہ شخص سزا بھگتنے کے بعد بمشکل چل کر گھر پہنچا اور دوسرے دن دم توڑ گیا۔