پی پی قیادت سے ملاقاتوں کامعاملہ،جہانگیر ترین نے خاموشی توڑ دی

Muhammad Dastagir 06 Apr, 2021 عالمی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات پر ردعمل دیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتےکراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گےاس معاملے پر جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔