بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پولیس اور پیرا ملیٹری کے 22 اہلکار ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں سیکیورٹی فورسز کے 2 ہزار اہلکار ماؤ باغیوں کے سربراہ کی تلاش میں کارروائی کر رہے تھے اور اسی دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔چھتیس گڑھ پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اشوک جنیجا کا کہنا تھا کہ اب تک 22 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے اور ماؤ باغیوں کے زیر تسلط علاقے میں تقریباً 3 گھنٹوں تک لڑائی جاری رہی۔