کورونا:مزید4ہزارکیسز،43 جاں بحق،نئی پابندیوں پرغور

Muhammad Dastagir 05 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ جاری ہے جس کے پیشِ نظر متعدد پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں جبکہ مزید پابندیوں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ کووِڈ-19 کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4 ہزار 323 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 43 مریض انتقال کر گئے۔ وائرس کی تشخیص کے لیے 4 اپریل کو مجموعی طور پر 43 ہزار 362 ٹیسٹس کیے گئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 9.96 فیصد رہی جبکہ فعال کیسز 61 ہزار 450 تک پہنچ چکے ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 6 لاکھ 92 ہزار 231 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 14 ہزار 821 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔