ڈینیئل پرل کیلئے انصاف کی کوشش جاری رہے گی، امریکا

Muhammad Dastagir 04 Apr, 2021 عالمی

واشنگٹن: امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی جے بلنکین نے مقتول امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اہل خانہ سے بات کرکے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ مقتول کے لیے انصاف کی کوشش کرتی رہے گی۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ سیکریٹری خارجہ انٹونی جے بلنکین نے جمعے کو ڈینیئل پرل کے اہل خانہ اور ان کے نمائندوں سے بات کی۔نٹونی جے بلنکین نے بتایا کہ ملاقات میں انہیں یقین دلایا گیا کہ امریکی حکومت ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل میں ملوث افراد کے لیے انصاف اور احتساب کے لیے پرعزم ہے۔ڈینیئل پرل وال اسٹریٹ جرنل کے ساؤتھ ایشیا بیورو میں کام کرتے تھے اور 2002 میں القاعدہ سے متعلق ایک کہانی کی تحقیقات کے دوران انہیں کراچی میں اغوا کیا گیا اور پھر قتل کردیا تھا۔ اس کے بعد سے امریکی انتظامیہ ڈینیئل پرل کے قتل کا انصاف کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔