براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ مسترد، عظمت سعید معافی مانگیں ، کاوے موسوی

Muhammad Dastagir 04 Apr, 2021 عالمی

اثاثہ جات ریکور کرنے والی برطانوی فرم براڈشیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے پاکستان میں براڈشیٹ کمیشن کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے رپورٹ کو عدلیہ کی تاریخ پر سیاہ دھبہ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں کاوے موسوی کا کہنا تھاکہ جسٹس (ر) عظمت نے رپورٹ میں مجھے سزا یافتہ قرار دیا لیکن سول توہین سےکرمنل ریکارڈ نہیں بنتا، جسٹس (ر) عظمت سعید کو اندازہ ہی نہیں کہ کرمنل اورسول توہین میں کیا فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جسٹس (ر) عظمت 7 دن میں معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی شروع کروں گا، جسٹس (ر) عظمت نے معافی نہ مانگی تو لندن ہائیکورٹ میں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔