این سی اوسی کی تمام رجسٹرڈ شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل

Muhammad Dastagir 04 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر (این سی او سی) نے تمام رجسٹرڈ شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کردی ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ چین سے منگوائی گئی سنگل ڈوز کین سائینو ویکسین کا آغاز 5 اپریل سے ہوگا۔ جاری اعلامیے کے مطابق این سی او سی کے شرکا نے کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث اسپتالوں کو مزید 594 آکسیجن بیڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ اضافی آکسیجن بیڈز میں پشاور اور سوات کو ترجیح دی ہے۔ این سی او سی اعلامیے کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن کی واک ان سہولت ہے۔ اجلاس میں ویکسینیشن کا عمل مؤثر بنانے کیلئے ضلعی سطح پر کال سنٹرز کے قیام پر مشاورت مشاورت کی گئی۔