وزیراعظم آج فون کالز پر عوام سے مخاطب ہوں گے

Muhammad Dastagir 04 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج فون کالز پر عوام سے مخاطب ہوں گے۔ ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی فون کالز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج 77 منٹ تک عوام سے مخاطب ہوں گے۔ آج دن ساڑھے 11 بجے سے 11 بج کر 58 منٹ تک کالز کا پہلا دورانیہ ہو گا۔ اس کے بعد 12 بج کر 3 منٹ سے 12 بج کر 29 منٹ تک دوسرا دورانیہ ہو گا جب کہ 12 بج کر 32 منٹ سے 12 بج کر 55 منٹ تک تیسرا دورانیہ ہو گا۔