کورونا:دنیا میں 13 کروڑ 8 لاکھ متاثرین، 28 لاکھ 50 ہزاراموات

Muhammad Dastagir 03 Apr, 2021 عالمی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 8 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 28 لاکھ 50 ہزار 385 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 53 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے۔ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 610 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ 12 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 28 ہزار 366 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 64 ہزار 141 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں 47 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 96 ہزار 280 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 45 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 99 ہزار 633 ہے۔ برطانیہ میں 43 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 816 اموات ہوچکی ہیں۔ اٹلی میں 36 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 328 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 34 لاکھ 296 افراد متاثر اور 31 ہزار 892 اموات ہوئی ہیں۔