کوروناکے مزید4700 کیسزرپورٹ، 84 افراد انتقال کرگئے

Muhammad Dastagir 03 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کرگئے اور 4700 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50186 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4723 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 84 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14697 ہوگئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 82888 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 58500 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2486 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 609691 ہوگئی ہے۔