ہونٹ پھٹنے،زبان پرزخم،ناک سے خون نکلنے کی نئی بیماری،شہری خوفزدہ

Muhammad Dastagir 03 Apr, 2021 عالمی

ملتان(اردوویب نیوز)لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،چکوال،ملتان،رحیم یارخان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونٹ پھٹنے،زبان پرزخم،ناک سے خون کےلوتھڑے نکلنے کی بیماری نے شہریوں کوخوف وہراس میں مبتلاکردیا۔رحیم یارخان میں 70سے زائدبچےاورخواتین ہسپتال پہنچ گئے۔طببی ماہرین کے مطابق تیزہوامیں نمی نہ ہونے کی وجہ سے انسانی جسم کونم رکھنے والے اجزاخشک ہوجاتے ہیں۔تیزہوامیں تھوڑی سی بھی نمی ختم ہوجائے توخشکی کاعنصربڑھ جاتاہے۔تین روزمیں صورتحال بہترہوجائے گی۔تھوڑے تھوڑے فاصلے پرہواکادبائوکم ہوجاتاہے۔ایساسپیل برسوں بعدآتاہے۔ابھی تک کو روناکاخوف ختم نہیں ہواتھالوگ نئے ابہام میں مبتلاہوگئے۔بزرگوں اوردینی طبقے نے اللہ کاعذاب قراردیدیااورتوبہ استغفارکرنے کی تلقین کی ہے۔