پاکستان کا48ممالک سے دوطرفہ معاہدوں پر بڑا فیصلہ

Muhammad Dastagir 02 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان نے48ممالک کیساتھ غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے دوطرفہ معاہدوں پر بڑا فیصلہ کرلیا۔سینئرصحافی وتجزیہ کارسہیل اقبال بھٹی کی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ نے 23ممالک کیساتھ معاہدے منسوخ کرنےکی سفارش کردی ۔برطانیہ،چین،ایران اور متحدہ عرب امارات سمیت 23ملکوں سےمعاہدے منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سرمایہ کاری تنازعات کی وجہ سے پاکستان کو اربوں ڈالر جرمانہ کی کارروائی کا سامنا ہے۔16ممالک کیساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدوں کی توثیق نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 9ممالک کیساتھ طے شدہ پرمعاہدوں کی شرائط تبدیل کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔پاکستان کو غیرملکی سرمایہ کاری پر 7تنازع جبکہ3ثالثی عدالت کیسز کا سامنا ہے۔وفاقی کابینہ معاہدے منسوخی اور نئی شرائط سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔