کابینہ منظوری کے بغیر3ارب ڈالر قرض لینے کا انکشاف

Muhammad Dastagir 02 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردوویب نیوز)وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ منظوری کے بغیر3ارب ڈالر قرض لئے جانے کا انکشاف ہواہے۔سینئرصحافی وتجزیہ کارسہیل اقبال بھٹی نے اپنی سنسنی خیزرپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ سوئس بینک،متحدہ عرب امارات اور چین کے مالیاتی اداروں سے قرض لیا گیا۔اخراجات اور ادائیگیوں کے توازن کے پیش نظر وزارت خزانہ کو بھاری قرض لینا پڑا۔پرانی تاریخوں سے منظوری اورمنافع ادائیگی پر انکم ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔وزارت خزانہ نے کابینہ سے ایک سال کے دوران لئے گئے قرضوں کی منظوری کی سفارش کردی۔وفاقی کابینہ کی جانب سے وزارت خزانہ کی سمری پر کل حتمی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔