کوروناویکسین پاکستان میں بھی بنے گی،چینی کمپنی سے معاہدہ

Muhammad Dastagir 02 Apr, 2021 عالمی

کراچی:پاکستان کی مقامی دوا ساز کمپنی کا ویکسین کی تیاری کے لیے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا۔ مقامی دواز ساز کمپنی سرل فارماسوٹیکل پاکستان کا کہنا ہےکہ ویکسین کے پہلے اور دوسرے ٹرائل میں کامیابی کےنتائج زبردست رہے جب کہ تیسرے مرحلے میں 20 ہزار سے زائد افراد پر ویکسین کا اثر اور اس کی افادیت کو جانچا جائے گا، ویکسین ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں کئی ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نے لیوزون مفارم کے ساتھ کورونا ویکسین کی لائسنسنگ اور سپلائی کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مقامی دوا ساز کمپنی کورونا ویکسین پاکستان میں تیار بھی کرےگی۔ مقامی دوا سازکمپنی نے یہ معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کی ہیں۔