مموجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ تجارت نہیں کرینگے،عمران خان

Muhammad Dastagir 02 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان موجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت نہیں کرے گا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت بھارت کے ساتھ تجارتی روابط سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ تجارت سے متعلق تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے تجارت سے متعلق ای سی سی کی سفارشات کو وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا، وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ کے دیگر ارکان کی مشاورت کے بعد ای سی سی کی سفارشات کو مسترد کیا۔