راجن پور،کمرہ عدالت میں فائرنگ،ہتھکڑیوں میں جکڑا ملزم ہلاک،وکلا سمیت 8 زخمی

Muhammad Dastagir 02 Apr, 2021 عالمی

راجن پور(کلیم برار سے)راجن پور ڈسٹرکٹ کورٹ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، دو وکلا،دو کلرکوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خالد نعیم بلوچ کی عدالت میں پیشی پر آئے ہںوئے فریقین کشانی اور لشاری میں سے کشانی قبیلہ کے عارف کشانی نے کمرہ عدالت میں ہتھکڑی میں جکڑے لشاری ملزمان پر قاتلانہ حملہ کردیاجس کے نتیجہ میں ایک ملزم شاہدحسین لشاری ولد محمد علی لشاری موقع پر ہلاک ایک زخمی اور عدالت میں آئے ہںوئے دو وکلا دو کلرک اور پیشی پر آئے ہںوئے دیگر دو شہریوں سمیت سات افراد فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہںو گئے۔پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔