مکہ،مدینہ منورہ کے درمیان ہائی سپیٖڈ ٹرین سروس ایک سال بعد بحال

Muhammad Dastagir 02 Apr, 2021 عالمی

سعودی عرب میں حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین سروس ایک طویل بندش کے بعد دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے ( ایچ ایچ آر) ایک سال کی بندش کے بعد دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ حرمین ٹرین مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسٹیشن کے درمیان چلے گی، اور یہ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی رابغ سے گزرے گی۔ خبرایجنسی کے مطابق گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے مدینہ منورہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور مسافروں کی خدمت پر مامور ملازمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کی پابندی ناگزیر ہے۔