چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کیلئے ترکی کا اعلیٰ فوجی اعزاز

Muhammad Dastagir 02 Apr, 2021 عالمی

ترکی کی مسلح افواج کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں فروغ کے لیے ان کی خدمات پر اعلیٰ فوجی اعزاز 'لیجَن آف میرٹ' سے نوازا گیا۔ ترک نیوز ایجنسی 'انادولو' کی رپورٹ میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے حوالے سے کہا گیا کہ دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ تقریب میں ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر غولیر نے جنرل ندیم رضا کو اس اعزاز سے نوازا۔ ترکی کے سرکاری دورے پر موجود جنرل ندیم رضا کو یہ ایوارڈ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات میں فروغ کے لیے ان کی مایہ ناز خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔