مسجد الحرام کی پہلی منزل سے مسلح شخص کوگرفتارکرلیاگیا

Muhammad Dastagir 02 Apr, 2021 عالمی

مسجد الحرام کی پہلی منزل سےسیکیورٹی اہلکاروں نے ایک مسلح شخص کوگرفتار کرلیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کی پہلی منزل سے گرفتار مسلح شخص دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی بھی کررہا تھا- سعودی پولیس کے مطابق گذشتہ روز تیزدھارآلے کے ساتھ ایک شخص کو پہلی منزل پر دیکھاگیا، جسے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ مکہ مکرمہ کی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔