پاکستان،9 ماہ بعدسب سے زیادہ کوروناکیسز،مزید83 افرادجاں بحق

Muhammad Dastagir 02 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہارگئے جب کہ 9 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50170 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5234 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 83 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں 9 ماہ بعد کورونا کے ایک روز میں 5234 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس سے قبل گزشتہ سال کورونا کی پہلی لہر کے دوران 20 جون کو ایک دن میں کورونا کے 6604 کیسز سامنے آئے تھے۔