کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق،4900 نئے کیسز

Muhammad Dastagir 01 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق ہوگئے اور 4900 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50055 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4974 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 98 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.9 فیصد رہی۔