حکومت کاپاکستان سٹیل کی بحالی کاآہنی فیصلہ

Muhammad Dastagir 31 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 6سال سے بند پاکستان سٹیل کی بحالی کی جانب عملی قدم اٹھالیا۔سٹیل ملز کو چلانے کیلئے پاکستان سٹیل ملز سبسڈری کمپنی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیاگیا۔سینئرصحافی وتجزیہ کارسہیل اقبال بھٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے نئی کمپنی کا 7رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔پاکستان سٹیل ملز کے تمام اثاثے آئندہ ہفتے نئی کمپنی کو منتقل کردئیے جائیں گے۔ 550ارب رو پے سے زائد خسارہ اور واجبات پاکستان اسٹیل ملز لمیٹڈ کی بُک میں رہیں گے۔لیز یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے سرمایہ کار کو کلین بُک ملے گی۔آزاد ڈائریکٹر عامرممتاز کو پاکستان سٹیل ملز سبسڈری کا چئیرمین تعینات کیا گیا ہے۔وزارت صنعت وپیداوار نے حتمی منظوری کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔