پاکستان کوعالمی مارکیٹ سے 2.5 ارب ڈالر موصول

Muhammad Dastagir 31 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے ایک روز بعد حکومت کو بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ سے 5، 10 اور 30 سال کے تین ڈالر بانڈز سے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر حاصل ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگست 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ ٹرانزیکشن ملک کو موصول ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے ورچوئل معطلی کے ایک سال بعد 6 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے ساتھ ساتھ عالمی بینک کی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے وعدے نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔