ریاض:سعودی ولی عہد و نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے معیشت کو متنوع بنانے اور پائیدار ترقی کی سپورٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ بارہ ٹریلین ریال کے فروغ شراکت پروگرام ’شریک‘ کا آغاز کیا ہے۔ اس کے ذریعے قومی معیشت کی پائیدار شرح نمو میں قومی کمپنیوں کی حصہ داری بڑھے گی۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’شریک‘ پروگرام کا مقصد بڑی کمپنیوں کی علاقائی اور عالمی استعداد بڑھانا اور سعودی حکومت کی حیثیت کو مضبوط بنانا ہے۔