آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی

Muhammad Dastagir 31 Mar, 2021 عالمی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے یہ قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت اب تک 2 ارب 45 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض کا پروگرام لیا ہوا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے مرکزی بینک نے بھی آئی ایم ایف سے قسط موصول ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 49 کروڑ 87 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔