وفاق کو ایک ہفتے میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

Muhammad Dastagir 31 Mar, 2021 عالمی

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے وفاق کو ایک ہفتے میں روس کی کورونا ویکسین اسپوٹنک فائیو کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ کورونا ویکسین اسپوٹنک فائیو کی ریلیز کے خلاف ڈریپ کی اپیل کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ اہم نوعیت کے معاملات ہیں، جلد فیصلہ ہونا چاہیے۔ جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیے کہ حکومت ویکسین کے ریٹ فکس کر دے، پھر جس کی مرضی وہ ویکسین درآمد کر لے۔سندھ ہائیکورٹ نے وفاق کو ایک ہفتے میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے نجی کمپنی کی جانب سے منگوائی گئی روسی ویکسین کی قیمت 8449 روپے مقرر کی تھی جس پر نجی کمپنی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ویکسین واپس بھیجنے کی دھمکی دیدی تھی۔