عمران خان کرونا سے صحت یاب،امور کی انجام دہی شروع

Muhammad Dastagir 30 Mar, 2021 عالمی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق جزوی طور پر اپنے امور کی انجام دہی شروع کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ 'الحمدللہ وزیراعظم عمران خان بالکل صحت یاب ہو گئے ہیں'۔ انہوں نے لکھا کہ 'ڈاکٹروں کی ہدایت، قومی اور بین الاقوامی گائیڈ لائنز کے مطابق انہوں نے جزوی طور پر امور کی انجام دہی شروع کردی ہے'۔