وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو جوابی خط میں لکھا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھی بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے نریندر مودی کو جوابی خط، جس میں 29 مارچ کی تاریخ درج ہے، میں یوم پاکستان پر مبارکباد پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے لکھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھی بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔