دنیا میں کورونا وائرس کیسز 12 کروڑ 82 لاکھ سے بڑھ گئے

Muhammad Dastagir 30 Mar, 2021 عالمی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 کروڑ 82 لاکھ 42 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 4 ہزار 370 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 19 لاکھ 76 ہزار 1 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 94 ہزار 802 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 34 لاکھ 62 ہزار 117 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 63 ہزار 206 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 10 لاکھ 33 ہزار 801 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 69 لاکھ 61 ہزار 375 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 681 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 35 لاکھ 9 ہزار 220 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 14 ہزار 268 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 25 لاکھ 77 ہزار 354 ہو گئی۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوال ےسے تیسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 62 ہزار 147 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 20 لاکھ 95 ہزار 855 مریض سامنے آ چکے ہیں۔