آسٹریلیا میں جنسی سکینڈل پر کابینہ کے 2 ارکان برطرف

Muhammad Dastagir 30 Mar, 2021 عالمی

سڈنی: آسٹریلیا میں کابینہ کے دو وزرا کو جنسی سکینڈل سامنے آنے پر عہدوں سے برطرف کرکے نچلی سطح کی ذمہ داریاں دیدی گئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں جنسی اسکینڈل سامنے آنے پر کابینہ کے 2 ارکان اٹارنی جنرل کرسچن پورٹر اور خاتون وزیر دفاع لنڈا رینالڈس کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔ وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے یہ اقدام شدید عوامی دباؤ اور ردعمل کے نتیجے میں اُٹھایا ہے۔ اٹارنی جنرل کرسچن پورٹر پر 1988 میں اپنی ہم جماعت 16 سالہ طالبہ علم کی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔ خاتون نے گزشتہ برس خودکشی کرلی تھی تاہم اٹارنی جنرل نے اس الزام کی تردید کی تھی۔دوسری جانب خاتون وزیر دفاع لنڈا رینالڈس پر پارلیمنٹ کے دفتر میں کام کرنے والی ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کی تحقیقات میں غلطی پیدا کرنے اور جنسی زیادتی کی شکار خاتون کو “جھوٹ بولنے والی گائے” کہنے کا الزام تھا۔